History, asked by lukmansaifi1122, 11 months ago

پیار اور عشق میں کیا فرق ہے؟​

Answers

Answered by Anonymous
11

السلام علیکم

دوستوں یہ مضمون میں نے ہلا گلا ڈوٹ کام پر لکھا تھا اب اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ یہاں لکھ رہا ہوں ، امید ہے پسند آئے گا ۔

میری رائے سے اتفاق کرنا یا نہ کرنا ضروری نہیں ممکن ہے میں غلط ہی ہوں ۔

پیار محبت اور عشق میں کیا فرق ہے ؟​

سب سے پہلے تو میرے خیال میں ہمیں محبت کو سمجھ لینا چاہیے، عموما لوگ، پیار، محبت اور عشق کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں میں نے ’لکی‘ کی تھریڈ میں اِس پر بحث کی تھی مگر اب دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔

پیار :۔

پیار انسان کی فطرت میں شامل ایک جزو ہے، بلکل اِسی طرح جس طرح سانس لینا، کھانا کھانا، پانی پینا، سونا، جاگنا، انسانی فطرت کے جزو ہیں، اِسی لیے ہم ہر انسان سے بحیثیت انسان پیار کرتے ہیں، ہم فطرت سے پیار کرتے ہیں، ہم اپنے دوستوں سے پیار کرتے ہیں، اپنے عزیزوں اور رشتے داروں سے پیار کرتے ہیں اپنے گھر والوں سے، ماں ،باپ، بھائی، بہن، بیوی بچوں سے پیار کرتے ہیں، اپنے گھر، گلی، گاؤں، شہر اور ملک سے پیار کرتے ہیں، اور جانوروں سے پیار کرتے ہیں ، یہ سب پیار کی مثالیں ہیں۔

محبت:۔

محبت بھی پیار ہی کی طرح ایک فطری جزبہ ہے مگریہ پیار سے کچھ بڑھا ہوا ہوتا ہے اِس میں ایک خاص بات ہے اور وہ یہ کہ یہ عموما صرف ایک شخص سے ہوتی ہے، مگر کبھی کبھی ایک سے زیادہ لوگ بھی اِس کی تحریک کا سبب بن جاتے ہیں مگر اِس کی خاصیت یہ ہے کہ اِس جزبے کا محرک شخص باقی سب لوگوں سے خاص ہو جاتا ہے، اور اِس کے لیے بھی کسی باہمی رشتے کی ضرورت نہیں ہوتی، عموما یہ مرد اور عورت کے درمیان ہوتی ہے مگر یہ ضروری نہیں یہ کسی کو کسی سے بھی ہوسکتی ہے، کوئی شخص اپنے ملک سے بھی محبت کر سکتا ہے، یعنی اُس کے لیے اپنا ملک باقی دنیا سے ممتاز ہوجاتا ہے منفرد ہو جاتا ہے ، ایک ماں کے دس بیٹے ہو سکتے ہیں مگر ممکن ہے اُن میں سے کسی ایک سے کچھ زیادہ انسنیت ہو جائے، وہ باقی بھائیوں کے مقابلے ماں کو زیادہ محبوب ہو جائے، دوستوں میں سے کسی دوست سے طبیعت زیادہ میلان کھاتی ہو، کسی کے پاس کئی جانور ہوں مگر ایک اُن مین سے کچھ زیادہ ہی پسند ہو، ایسی کئی مثالیں دی جاسکتی ہیں، مگر ہم اگر صرف مرد اور عورت کے درمیان ہونے والی محبت کا ذکر کریں تو بھی یہ اپنی خاصیت یونہی برقرار رکھتی ہیں، ایک محلے میں کئے خاندان رہتے ہیں اُن سب میں باہمی پیار ہمیشہ رہتا ہے مگر کسی نوجوان کو خاندان یا محلے کی کوئی لڑکی اچانک باقی لڑکیوں سے ممتاز لگنے لگے یا کسی کی کوئی ادا کوئی بات دوسروں سے منفرد لگنے لگے تو یہی محبت کی ابتداء ہے،اور یہی سب کچھ لڑکیوں کے ساتھ بھی ممکن ہے۔

میں یہاں اپنے ایک دوست کی مثال دونگااُسے اپنی ایک کزن کی صرف یہ بات اچھی لگی کہ اُس نے ہمارے دوست کو اپنے گھر آنے پر چائے پیش کی اور اُنہیں اُسکی چائے پیش کرنے کی ادا پسند آگئی جس کی سزا وہ آج اُنکی بیوی بن کر بھگت رہی ہیں۔

Similar questions