مرکب الفاظ (جتنے ممکن ہوں)
Answers
Answer:
مرکب دو یا دو سے زیادہ بامعنی الفاظ کو کہتے ہیں۔جیسےوہ بچہ ۔یہ اسکول وغیرہ۔اس کی دو قسمیں ہیں۔مرکب تام اور مرکب ناقص۔پھر مرکب ناقص کی درجہ ذیل دس قسمیں ہیں۔
1۔ مرکب اضافی
2۔ مرکب توصیفی
3۔ مرکب عطفی
4۔ مرکب عددی
5۔ مرکب جاری
6۔ مرکب اشاری
7۔ مرکب امتزاجی
8۔ مرکب تابع موضوع
9۔ تابع مہمل
1۰۔ مرکب اضافی
۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکیب کے کئی معنی ہیں بناوٹ 'ساخت 'تشکیل۔۔۔اکٹھا کرنا'مرکب کرنا وغیرہ۔نحو کے مطابق جملوں کے مختلف اجزا کے متعلق بتانا۔اب زبان میں جب دو الفاظ کو ملا کر کوئی بامعنی چیز بنائی جائے تو وہ ترکیب کہلاتی ہے جیسے ترک موالات'سفید ہاتھی' ترقی پسند وغیرہ۔۔۔الفاظ کی بامعنی تشکیل۔۔۔۔۔۔۔
مختصرا۔۔۔۔
مرکب : خوب + صورت= خوبصورت
ترکیب: کالے دیو
البتہ ترکیب میں زیادہ تر یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ دونوں الفاظ ایک ہی زبان سے ہوں لیکن اب ترکیب کی تشکیل میں یہ ترتیب بدل بھی جاتی ہے اور قابل قبول بھی ہے جیسے فکشن تنقید وغیرہ