English, asked by mahabaig3, 9 months ago

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کریں ۔
نماز سے کیا مراد ہے؟ اس کی اہمیت اور فضیلت بیان کریں۔
فرائض نماز کون سے ہیں؟ وضاحت کریں۔
۔ نماز بے حیائی اور برے کاموں سے کیسے روکتی ہے؟ وضاحت کریں ۔

Answers

Answered by ridahussain86
8

نماز دین کا ستون اور شہادتین کے بعد اس کا ایک اہم رکن ہے۔ بندہ سے قیامت کے دن سب سے پہلے نماز ہی کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔ یہ آخری وصیت ہے جس کی وصیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مرتے وقت اپنی امت کو کی۔ بلکہ صحابۂ کرام اس شخص کو منافقین میں سے شمار کرتے تھے جو جماعت کی نماز میں نہیں آتا تھا۔ نماز کی اہمیت کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ یہ ساتوں آسمانوں کے اوپر بلا کسی واسطے کے فرض ہوئی ہے۔

نماز کے درج ذیل چھ فرائض ہیں :

تکبیر تحریمہ کہنا۔

قیام کرنا یعنی کھڑا ہونا۔

قرات یعنی قرآن حکیم پڑھنا۔

رکوع کرنا۔

سجدہ کرنا۔

قعدہ اخیرہ یعنی پوری نماز پڑھ کر آخر میں التحیات پڑھنے کی مقدار میں بیٹھنا۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’بے شک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے‘‘ (سورۃ العنکبوت) ہم مسلمانوں کو اقرارِ توحید کے بعد سب سے اہم اور افضل جو بات بتائی گئی، وہ نماز ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’نماز دین کا ستون ہے‘‘۔ اس حدیث شریف سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسان کا پورے طورپر دین پر باقی رہنا، اس کی نماز پر موقوف ہے۔ توحید کے بعد سب سے پہلا حکم جو دیا گیا، وہ نماز کا حکم تھا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’’میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے‘‘۔ لیکن موجودہ دَور میں سب کچھ مختلف ہو گیا ہے، آج نہ ہمیں نماز کے فضائل کا علم ہے، نہ اس کی برکات کے حصول کا شوق اور نہ ہی نماز کے تَرک ہو جانے کا افسوس ہے، جب کہ نماز چھوڑنے کے متعلق احادیث میں بے شمار وعیدیں موجود ہیں۔

Similar questions