پاکستان کا مستقبل اور آج کا نوجوان
Answers
Explanation:
نوجوان نسل اور پاکستان کا مستقبل
نوجوان نسل اور پاکستان کا مستقبل
اسلام ٹائمز: درحقیقت نوجوانی کا دور وہ دور ہوتا ہے جب انسان کے ارادے، جذبے اور توانائی اپنے عروج پہ ہوتے ہیں، اگران جذبوں اور توانائی سے قوم و ملک فائدہ نہ اٹھا سکیں تو یہ انتہائی بڑا نقصان ہے، اگر ہم اعداد و شمار کا جایزہ لیں تو پاکستان کی آبادی کا تقریباً 60 فیصد حصّہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ نوجوان وہ ہیں جو صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، جنکے عزائم بلند ہیں، جو مایوس نہیں ہیں اور جنکو اپنے ملک سے محبّت ہے اور اپنے مسلمان ہونے پر فخر۔ ضرورت اب صرف اس بات کی ہے کہ ہمارے سامنے ایک واضح خاکہ اور منصوبہ بندی ہو کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوے کیسے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، یہ کام حکومت، والدین، اساتذہ اور خود نوجوانوں، سب کو مل کر کرنا ہے، اس وقت چونکہ ہمارے مخاطب نوجوان ہیں اس لئے جو کام انھیں کرنا ہے اسی پر ہم زیادہ بات کریں گے۔