Hindi, asked by shahidali13, 5 months ago

سن اخلاق کی اہمیت تحریر کرنے کے بعد قرآن وحدیث میں موجود اصول اخلاق پر جامع توت تحریر کریں۔​

Answers

Answered by ridahussain86
12

مکرمی :اسلام میں اخلاقیات کی بہت زیادہ اہمیت ہے جب تک مسلمان حسن اخلاق جیسی صفت سے متعصف نہ ہوجائے اس کی زندگی دوسروں کے لیے نمونہ عمل نہیں بن سکتی۔جب کہ ہر مسلمان دین کا داعی ہے اس لحاظ سے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاق حسنہ سے آراستہ و پیراستہ کرے۔آپؐ نے فرمایا’’تم میں بہترین لوگ وہی ہیں جو اپنے اخلاق میں دوسروں سے اچھے ہیں‘‘۔قیامت کے دن جب نامہ اعمال پر مختلف اعمال کو رکھا جائے گا اور سب سے زیادہ جس عمل کا وزن زیادہ ہوگا وہ حسن اخلاق ہوگا۔حسن اخلاق نیکی والے پلڑے کو جھکا دے گا۔تو پھر ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے اخلاق کو بہتر کرے ۔جسطرح نمازدین ہے جسطرح روزہ دین ہے جسطرح زکٰوۃ دین ہے جسطرح حج دین ہے اسی طرح اچھا اخلاق بھی دین ہے کسی کی غیبت ،چغلی کسی پر تہمت نہ لگائی جائے۔اخلاقیات بھی ہم پر اسی طرح لازم ہیں جس طرح نماز،روزہ ،حج ،زکوٰۃ۔اگر کوئی شخص پانچ وقت کی نماز پڑھے،روزہ رکھے لیکن اس کا اخلاق دوسروں کے ساتھ بڑا ہو وہ دل میں دوسروں سے نصرت کرے ،حقیر سمجھے پھر وہ شخص اﷲ کو نہ پسند ہے۔اﷲ اس شخص کو پسند کرتا ہے جس کا اخلاص سب سے بہتر ہو ۔ہمارے پیارے نبی ؐ اس کا بہترین نمونہ ہیں آپ ؐ نے کبھی کسی کو بددعا نہ دی نہ ہی کسی کا برا سوچا۔ہمارے پیارے نبیؐ سے دو عورتوں کا ذکر کیا گیا ایک وہ تھی جو پانچ وقت کی نماز ،تہجد پڑھتی تھی مگر اس کا اخلاق اچھا نہ تھا تو آپؐ نے فرمایا یہ عورت دوزخ میں جائے گی اور دوسری عورت کا بتایا گیا کہ یہ نماز اور زکٰوۃ کے صرف فرائض ہی ادا کرتی ہے تو آپ ؐ نے فرمایا کہ اس کو جنت میں داخل کیا جائے کیونکہ اس کا اخلاق بہترین تھا۔اس لیے سب کو چاہیے کہ اپنے اخلاق درست کریں کسی سے بھی نفرت نہیں کرنی چاہیے دوسروں کے احساسات کا خیال رکھنا چاہیے ان کی خواہشات ان کا دل نہیں دکھانا چاہئے چاہے وہ غریب ہو یا امیرکیونکہ دلوں میں رب بستا ہے اور پس اﷲ اور اس کے رسولؐ کی خوشنودی کے لیے برے اخلاق سے بچنا چاہیے

Answered by arpitkumar2701
3

Explanation:

i am not understand this question

Similar questions