کسی سے گفتگو کرنے کے کیا آداب ہیں؟
Answers
Explanation: In Islam
اس زندگی میں ہمیں ہر وقت بات چیت کرنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے ۔ بلکہ ہم لوگ بلا ضرور ت بھی ہر وقت بولتے رہتے ہیں
حالانکہ یہ بلا ضرو رت بولنا بہت بہت ہی نقصا ن دہ ہے غیر ضروری گفتگو کرنے سے خاموش رہنا افضل ہے ۔
لہذا ہمارے پیارے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بات چیت کے سلسلے میں سنتیں اور آداب اور خاموشی کے فضائل وغیرہ یہاں پر بیان کئے جاتے ہیں ۔
(۱)سر کارمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم گفتگو اس طر ح دلنشین انداز میں ٹھہرٹھہر کر فرماتے کہ سننے والا آسانی سے یاد کرلیتا
چنانچہ اُم المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں کہ
سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم صاف صاف اورجدا جدا کلام فرماتے تھے، ہر سننے والا اس کو یا دکرلیتا تھا۔
============================
(المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عائشہ،الحدیث ۲۶۲۶۹،ج۱۰،ص۱۱۵)
(۲)مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے ۔
چھوٹوں کے ساتھ مشفقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مؤد با نہ لہجہ رکھئے
ان شاء اللہ عزوجل دو نوں کے نزدیک آپ معزّز رہیں گے ۔