عبدللہ بن سفاح کون تھا؟
Answers
Answered by
5
ابوالعباس عبد اللہ۔ خلافت عباسیہ کا پہلا حکمران۔ اموی خلیفہ مروان ثانی نے ابراہیم بن محمد بن علی کو گرفتار کرا کے مروا ڈالا تو ابوالعباس ان کا جانشین بنا۔ اس نے اپنے آبائی مسکن حمیمہ (جنوبی فلسطین) کی رہائش ترک کر دی اور اہل و عیال سمیت کوفے میں آ گیا۔ ابومسلم خراسانی، ابوسلمہ اور دیگر حامیان تحریک عباسیہ کی مدد سے بالآخر عراق پر ابوالعباس کا قبضہ ہو گیا اور ربیع الاول 132ھ میں اس کی خلافت کا اعلان کر دیا گیا۔ بعد میں فرات کے کنارے امویوں اور عباسیوں میں فیصلہ کن جنگ ہوئی اور ابوالعباس کے چچا عبداللہ بن علی نے ذوالحجہ 132ھ میں بنو امیہ کا خاتمہ کرکے آخری خلیفہ مروان ثانی کا خاتمہ کرکے بنی عباس کی خلافت کی بنا ڈالی۔
Similar questions
Math,
2 months ago
Hindi,
2 months ago
Math,
2 months ago
Political Science,
6 months ago
Math,
11 months ago
Computer Science,
11 months ago
World Languages,
11 months ago