، ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ پر فرض ہے کہ یہ آپ اپنے سکول میں نظم و ضبط قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Answers
Explanation:
سکول میں موجود ہر طالب علم پر سکول کے نظم و ضبط کا خیال رکھنا فرض ہے. میں بھی بحیثیت طالب علم اپنا فرض بخوبی نبھا رہا ہوں. جیسا کہ :
میں سکول کے اوقات کار کی مکمل پابندی کرتا ہوں
میں سکول میں رهتے ہوئے ہمیشہ قطار میں چلتا ہوں
میں سکول کی چیزوں کا خیال رکھتا ہوں... بلکہ دوسروں کو بھی خیال رکھنے کی تلقین کرتا ہوں
میں سکول میں صفائی کا خاص خیال رکھتا ہوں
میں سکول کے جاری کردہ یونیفارم میں آتا ہوں
میں سکول کے تمام اساتذہ کا نہایت احترام کرتا ہوں
میں کلاس روم کے آداب کا خیال رکھتا ہوں
میں تمام لیکچر توجہ سے سنتا ہوں
میں اساتذہ کا ہر حکم مانتا ہوں
میں گھر کا کام باقاعدگی سے کرتا ہوں
میں ساتھی طلبا کی ہر ممکن مدد کرتا ہوں
میں کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا.
میں سکول میں چیخنے چلانے, سیٹی بجانے سے گریز کرتا ہوں.
کلاس روم میں شوروغل نہیں کرتا.
سکول میں پانی اور بجلی ضائع نہیں کرتا.
سکول میں موجود پودوں اور درختوں کا خیال رکھتا ہوں.
میں پھولوں کو حفاظت کرتا ہوں اور کسی کو نقصان نہیں پہنچانے دیتا.
نیز میں سکول کے نظم و ضبط کا مکمل خیال رکھتا ہوں اور ساتھی طلبا کو بھی اسکی تلقین کرتا ہوں.