Hindi, asked by humaniaz81, 4 months ago

کیا کیا خضر نے سکندر سے! اب کے رہنما کرے کوئی
جب توقع ہی اٹھ گئی اب کیوں کسی کا کیا کرے کوئی
تشریح؟؟؟​

Answers

Answered by Anonymous
9

کیا کِیا خضر نے سکندر سے!

اب کسے رہنما کرے کوئی؟

―Mirza Ghalib (مرزا غالبؔ)

ترجمہ و تشریح: یہ شعر صنعتِ تلمیح ہے اور اس واقعہ کی یاد دلاتا ہے کہ سکندر، خضر کی رہنمائی میں چمشہء آبِ حیات تک گئے لیکن پانی پینے سے محروم رہے، لیکن چشمے کے اردگرد ہزاروں انسان انہیں زندگی اور موت کی کشمکش میں ایڑیاں رگڑتے ہونے دکھائی دیتے تھے۔ سکندر نے اس خیال سے وہاں پہنچ کر بھی آبِ حیات نہیں پیا۔ بعض روایات میں یہ ہے کہ خضر نے خود آبِ حیات پی لیا اور سکندر کو عمداََ محروم رکھا۔ چونکہ اس روایت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے غالبؔ فرماتے ہیں کہ جب خضر جیسے برگزیدہ رہنما نے سکندر جیسے اولوالعزم بادشاہ کو کچھ نہیں دیا تو اب دنیا میں ہم کس شخص کو اپنا رہنما مقرر کریں۔ لہذا کسی کو رہنما بنانا بے فائدہ ہے۔ (گویا اپنا رہنما خود بنیں) اب کوئی کسی کو کس بھروسے پر رہنما بنائے؟

Similar questions