معذوروں کے حقوق سے کیا مراد ھے؟
Answers
اونٹاریو کا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین
اونٹاریو کا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجمو عہ قوانین و ضوابط) مساوی حقوق اور مواقع، اور امتیازی سلوک سے نجات فراہم کرتا ہے۔ مجموعہ قوانین اونٹاریو میں ہر فردکی عزت اور قدرکو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ملازمت، رہائش، سہولیات اور خدمات، معاہدوں، اور یونین، ٹریڈ یا پیشہ وارانہ انجمنوں میں ممبر شپ کی جگہوں پر لاگو ہوتا ہے۔
کام پر، معذور ملازمین بالکل ان ہی مواقع اور عنایتوں کے مستحق ہیں جیسےکہ صحت مندملازمین ہیں۔ چند صورت احوال میں، انہیں مخصوص بندوبست یا "مطابقت پذیری" کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی ملازمت کی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے سکیں۔
معذور گاہکوں، کلائنٹوں اور کرائے داروں کو بھی مساوی سلوک اور سہولیات اور خدمات تک مساوی رسائی کا حق حاصل ہے۔ سہولیات اور خدمات کی مثالیں ریستوران، دکانیں، ہوٹل اور فلمی تھیٹر، اور ان کے ساتھ ساتھ اپارٹمینٹ والی بلڈنگز، ٹرانزٹ اور دیگر عوامی جگہیں بھی ہیں۔
عوامی اور پرائیویٹ تعلیم فراہم کرنے والوں کو لازماً یہ یقینی بنانا چاہیئےکہ ان کی سہولیات اور خدمات قابل رسائی ہیں، اور یہ کہ معذور طالبات کے ضروریات کے مطابق ہیں۔