World Languages, asked by da1456285, 2 months ago

تربیت تعلیم کے ساتھ کیوں منسلک ہے ؟​

Answers

Answered by arunavaray
2

Answer:

تعلیم انسان کے لئے بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اسے حاصل کئے بغیر ایک صالح اور پر امن معاشرے کا تصور ناگریز ہے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار تعلیم پر ہے اور تعلیم ہی کے ذریعہ بنی نوع انسان شعور و فہم کی بلندی میں پرواز کرتا ہے تعلیم خواہ دینی ہوں یاعصری دونوں ہی کردار سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں البتہ دونوں طرح کے علوم کا حصول اگر ایک ساتھ ہو تو یہ کسی نعمت عظمی سے کم نہیں تعلیم انسان کے لئے ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے دینا کی ساری جنگوں میں فتح حاصل کی جاسکتی ہے تعلیم ترقی کے لئے سب طاقتور ذریعہ ہے جسے دنیا میں بھی تبدیلی لانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے تاریخ گواہ ہے دنیا میں ترقی اور عروج صرف ان ممالک اور اقوام کے حصے میں آئیں ہیں جنکے افراد عصر ی اور مذہبی تعلیم و فنون سے آراستہ اور پیراستہ ہوئے ہیں تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جو کسی بھی ملک کے دیگر تمام شعبوں کی بنیاد ہے کسی ملک کی ترقی اور اسکے باشندوں کے ذہنی ارتقاء کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے علم کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ اس بات بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام میں سب سے پہلے وحی جس بات کو لیکر نازل ہوئی وہ تھی اقرا یعنی پڑھئے یہی وہ تاریخی جملہ تھا جسکی ادائیگی من جانب اللہ فرشتوں کے ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زبان مبارک سے کی گئی اس آیت سے رہتی دینا تک یہ پیغام کو عام گیا کہ انسانی فطرت تعلیم وتعلم کے سب سے زیادہ قریب ہے اسے حاصل کئے بغیر ایمانی کمال اور انسانی شعور ارتقا کے مراحل کو طے نہیں کرسکتا تعلیم سے انسان دنیا میں جینے کا فن سیکھتا ہے اور تعلیم ہی کے ذریعے انسان اگلی نسلوں تک جو انکا اثاثہ ہوتا ہے اسکو منتقل کرنے میں کامیاب ہوپاتا ہے کوئی ایک چیز ایسی نہیں جسکو آپ تعلیم سے محرومی کے بعد آگے بڑھا سکیں اسلئے پوری انسانیت کی اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیے اسلام نے تعلیم و تعلم پر جتنا زور دیا ہے شاید دنیا کے کسی مذاہب میں تعلیم کے حصول پر اتنی شدت برتی گئی ہو

Similar questions