Science, asked by faiyazhussain176, 29 days ago

دو مکمل پھول کے نام بتائے​

Answers

Answered by maryamrazzaq2512
5

Explanation:

پھول (Flower) کچھ پودوں کے ایک حصے کا نام ہے۔ پھول پودے کی افزائش نسل کا کام کرتا ہے۔ یہ عام طور پر نر اور مادہ حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان دونوں کے ملنے سے بیج بنتے ہیں۔ اکثر کیڑے مکوڑے یا پرندے ان دونوں کے ملاپ (زیرگی) کا باعث بنتے ہیں اور پودے انھیں مختلف طریقوں سے اپنی طرف کھینچتے ہیں ان طریقوں میں رنگ، خوشبو اور رس شامل ہیں۔

پھول

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے نباتاتی باغ کا ایک پھول

پھولوں کی مختلف اقسام ہیں۔ جیسے: بیلا، چمیلی، گلاب، گیندا، کنول، نرگس، یاسمین، سوسن، نسترن، گل دوپہر، رات رانی، گڑہل اور اڑھؤل وغیرہ۔ پھول کچھ پودوں کے ایک حصے کا یا سب سے اوپری حصے کا نام ہے۔ پودوں میں پھول کھلنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب اس میں پھل لگیں گے۔ اسے پودے کی افزائش نسل کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ پھول جہاں ایک طرف ہمیں خوبصورت لگتے ہیں وہیں ان کی خوش بو ہواؤں میں ایک خوش گوار کیفیت پیدا کرتی ہے۔

پھولوں کی بہت ساری قسمیں ہیں اور بہت سی رنگتیں بھی ہیں۔ کچھ پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں تو کچھ سرخ، پیلے، نیلے اور بیگنی رنگ کے ہوتے ہیں۔کچھ پھول صبح کھلتے ہیں تو کچھ دوپہر میں تو کچھ رات میں کھلتے ہیں۔ جیسے بیلا، گل دوپہر اور رات رانی وغیرہ۔ جیسے پھولوں کے رنگ الگ الگ ہوتے ہیں ویسے ہی ان کی خوش بوئیں بھی الگ الگ ہوتی ہیں۔

Similar questions