World Languages, asked by Munhamanna710, 1 month ago

معاشرے میں میڈیا کا کردار (اردو مضمون )​

Answers

Answered by ItzDinu
7

\huge⚘  \bf \ \red{Answer}

میڈیا کا کردار کسی بھی ملک کے بگاڑ یا سنوارنے میں اہم ہوتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کے ہماری زندگی پر بہت سے مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا ذندگی کا اہم ترین حصہ بنتا جا رہا ہے۔ کسی بھی ملک کا میڈیا اس ملک کے معاشرے کی اصلاح کرتا ہے۔ اس کے بناءکسی بھی ملک سے روابط نہ ممکن سے ہوگئے ہیں۔میڈیا کے ذریعے ہم کسی بھی ملک کے معاشی حالات کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں اور اس کے صحیح استعمال سے ہم معاشرے میں بہتری لا سکتے ہیں لیکن میڈیاکی طاقت کا غلط استعمال کسی بھی ملک کے حالات اور معاشی نظام کو درہم برہم کرسکتے ہیں۔ میڈیا ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے نا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے کیا جائے۔بد قسمتی سے پاکستانی میڈیا مغرب کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔ بطور ایک اسلامی مملکت ہمارے ملک میں میڈیا کا کردار زیادہ تر منفی پہلو اجاگر کرنے میں مصروف عمل نظر آتا ہے۔ ہمارے پاکستانی ٹی وی اینکرز اور ٹی وی پروگرامز اور چینلز ملک کی منفی تصویر کشی پیش کرتے نظر آ رہے ہیں اور سب ایسی نشرواشاعت میں مصروف ہیں جس کی مثال نا ممکن ہے۔ ملک میں تمام چینلز کے درمیان ایک ریٹنگ کی دوڑ شروع ہو چکی ہے اور اس دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کی خاطر وہ صرف اسی خبر کو تر جیح دیتے ہیں جو ذیادہ ریٹنگ کا باعث ہو اور اس دوڑ میں وہ خبروں کے معیار کو نظر انداز کرتے نظرآرہے ہیں۔وہ ہر اس خبر کو پس پشت ڈال رہے ہیں جو اصل اہمیت کی حامل ہیں۔ میڈیا معلومات کا ایسا بڑا ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم سارے جہان کی معلومات حاصل کرنے میں باآسانی کامیاب بھی ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارا آج کا میڈیا صرف پیسے کمانے کا ذریعہ بنتا نظر آرہا ہے۔پاکستانی میڈیا آج کل جو مواد نشر کر رہا ہے وہ کسی طور بھی ہمارے نوجوان نسلوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔ اس کے ذریعے ان کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامے زیادہ تر غیر ممالک کی پوشاک اور رہن سہن کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں بھی بہت سے مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم میڈیا کے ذریعے ان غیر ممالک کے غلام بنتے جا رہے ہیں اور ہربد تہذیب چیز اور پہناوہ اپنا رہے ہیں جو ہمارا فیشن کہلا رہا ہے۔۔ فیشن کے نام پر ہم اپنے کلچر اور مذہبی پہناوے سے کوسوں دور ہوتے جارہے ہیں اور یہ ہماری بد ترین بدقسمتی ہی ہے۔پاکستانی میڈیا کے ذریعے ہماری قومی زبان بھی بہت زیادہ متاثر نظر آتی ہے۔بحیثیت ایک اسلامی مملکت پاکستان میں ہماری میڈیا کا یہ فرض ہے کہ وہ ملک میں زیادہ سے زیادہ ایسے پروگرامز نشر کریں جو کہ ہمارے دینی اور مذہبی معلومات پر منبنی ہوں اور جس کے ذریعے اصلاح اور تربیت ہوسکے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو اپنے مذہب اور پاکستانی کلچر سے آگاہی حاصل ہو اور ہمارے ملک کے نوجوان اپنے ملک کے کلچر اور اپنی اسلامی اقتدار کی طرف واپس لوٹ سکیں۔میں میڈیا کے حق میں ہوں کیونکہ میڈیا کے وجود کی ہمارے معاشرے میں اشد ضرورت ہے۔ ہم اس معاشرے میں کامیاب ہونے کے لئے میڈیا کے ہی محتاج ہیں۔ اسی کی بناءپر ہم پوری دنیا سے روابط قائم کیے ہوئے ہیں۔ میڈیا کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگا۔ معیار صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا معاشرے کو سنوارنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کرے نا کہ معاشرے کو روشن چہرے کو مسخ کیا جائے۔

Similar questions