CBSE BOARD X, asked by parveezdeva123, 17 days ago

علم کے فائدے پر مضمون​

Answers

Answered by naaznaim446
15

Answer:

علم کے معنی ہیں جاننا اور آگاہ ہونا ہے ۔یہ انسانیت کا وہ وصف جو انسان کو دوسری مخلوقات سے الگ کرتا ہے اور فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے ۔ علم جنت کا راستہ دکھاتا ہے اور جہنم سے دور کرتا ہے اندھیروں کی وادیوں ںسے نکال کر روشنی کے دنیا میں داخل کرتاہے۔علم تنہائی میں مونس ، سفر میں رفیق ، خلوت میں ساتھی ہے ۔ علم وہ واحد نور ہے جس سے گمراہی اور جہالت دور ہوجاتی ہے۔ علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کی چوری کا کوئی خوف نہیں ہوتا اور استعمال سے کم بھی نہیں ہوتا۔ حضور اکرم نے ارشاد فرمایا:

مہد سے لہد تک علم کی تلاش میں لگے رہو

  1. حقیقتاً علم ایک ایسی قوت ہے جو دنیا کی تمام تر قوتوں سے افضل ہے اور جس کے زوال کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ قدرت کے سربستہ رازوں کا انکشاف علم ہی کی بدولت ہوا۔ علم کی وجہ سے دنیا کی تمام وسعتیں آج کے انسان کے سامنے سمٹ گئیں ہیں۔ دوریاں قربتوں میں بدل گئی ہیں، انسان ہوا پر قابو پاچکا ہے۔ فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔ آج کا انسان خلاءکی وسعتوں پر حاوی ہے، چاند پر اپنی فتح کا جھنڈا گاڑھ چکا ہے، علم ہی کی بدولت وہ مظاہرِ قدرت جنہیں وہ پوجتا تھا۔ آج اس کی خاکِ راہ ہیں، علم ہی کا کرشمہ ہے کہ جس پر عمل کرکے آج ہم گھر بیٹھے دیگر ممالک کے حالات سنتے اور دیکھتے ہیں اور مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔
Answered by xainu3557
0

Answer:

علم حیوان کو انسان کیسے بناتا ہے

Similar questions