اف یہ بارش پر مضمون
Answers
Answer:
بارش کا خوبصورت موسم ہر کسی کو پسند ہے، سورج کا بادلوں کیساتھ آنکھ مچولی کھیلنا کبھی دھوپ کبھی چھاؤں، قوس و قزح کے رنگوں کا افق پہ بکھرنا کبھی نرم نرم بوندوں کا مٹی کو مہکانا تو کبھی موسلا دھار بارش کا دن رات برسنا،کبھی بادلوں کا گرجنا اورکبھی بجلی کا چمکنا ۔بارش کا موسم کتنا حسین خوشگوار،دلکش اور سُہانا ہوتا ہے جب ہر چیز نکھری،نکھری اوردھلی دھلی نظر آتی ہے اور سبزہ آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ پتہ بوٹا، پھول، شاخیں ہوا میں لہراتی ہوئی ٹھنڈک بکیھرتی ہیں۔ مٹی کی خوشبویں حواسوں پر چھا جاتی ہے۔ یہ وہ موسم ہے جب نہ چاہتے ہوئے بھی نیند کا غلبہ طاری ہو جاتا ہے اور دل بلاوجہ خوشی سے جھومنے لگتا ہے ٹپ ٹپ گرتی بوندیں ہلکی پھلکی موسیقی سے بھلی لگتی ہیں یہ نرم آواز کو لبھاتی ہے۔
جون کے مہینے میں جب سورج آنکھیں دکھاتا ہے گرمی کے تھپیڑے چہرے اور کانوں کو چھوتے ہیں،گرمی زوروں پر ہوتی ہے ہر شے جھلسا دیتی ہے گرمی کی وجہ سے بچے گھروں سے باہر نہیں نکلتے، جس وجہ سے گلی کوچوں میں بالخصوص دوپہر کے اوقات میں ویرانی چھائی رہتی ہے۔ندی نالوں،دریاؤں میں پانی کم ہو جاتا ہے ، ایسے میں ماہ جولائی میں رحمت حق تعالیٰ اپنے بندوں پرندوں جانوروں کیلئے رحمت کی بارش برساتا ہے دیکھتے ہی دیکھتے سیاہ گھٹائیں چھاجاتی ہیں سورج کالے بادلوں کی چادر اوڑھ لیتا ہے ہوا میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے پھراچانک بارش شروع ہو جاتی ہے اور اگر بارش کے ساتھ ٹھنڈی تیز ہوا چل رہی ہو توہلکی پھلکی سردی کا احساس بھی ہوتا ہے۔بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتی ہے اور وہ گھروں سے نکل کر گلیوں میں کھیلتے نظر آتے ہیں بچے بارش میں نہاتے اور موج مستی کرتے ہیں۔لوجی چمن زاروں اور باغوں میں بہار آگئی ہے۔ زردی کے رنگے ہوئے پتے کھیت کھلیان سر سبز وشاداب ہو جاتے ہیں کچھ دیر کی بارش کے بعد جب بادل چھٹ جاتے ہیں بارش تھمتی ہے اور مطلع صاف ہوجاتا ہے ۔لوجی موسم صاف ہوگیا قوس قزح نے آسمان پر جھولا ڈال لئے فضا دھل کر صاف ہوگئی ہر طرف زندگی خوشگوار ہوگئی چشمے بہنے لگے پرندے چہچانے لگے کلیاں مسکرانے لگیں اور ہر طرف سبزہ نظر آرہا ہے۔
بارش تھمنے کے بعد لوگ گھروں سے نکلے کوئی موسم کا لطف اٹھانے اور خرید و فروخت کرنے بارش کے بعد باغ نکھر گئے لوگ بارش کے موسم کا لطف اٹھاتے نظر آنے لگے۔ بارش اللہ کی عظیم نعمت ہے ہمیں اس نعمت کا شکر ادا کرناچاہیے۔لیکن بارش اُتنی ہی اچھی جو کھیتوں کو سیراب کردے۔ضرورت سے زیادہ بارش سے نظام درہ برہم ہوجاتا ہے۔حالیہ موسلادھار بارش نے لاہور سمیت کئی شہروں میں جل تھل مچا دی ،سخت گرمی کے بعد چھانے والے کالے بادلوں نے موسم کو چار چاند لگا دیئے اس طوفانی بارش سے بچوں کے چہرے کھل اُٹھے رات ہو نے کے باوجود بچے بارش میں خوب نہائے اور گرمیوں کے موسم کے باوجود ٹھنڈی ہوامیں ٹھٹھرتے رہے۔وہ الگ بات ہے کہ بارش کے دوران کئی علاقے اندھرے میں ڈوب گئے بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیاحالیہ بارش نے نوید سُنادی کہ ہم موسم برسات میں داخل ہو چُکے ہیں۔ گرمی سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں۔بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، ژوب، قلات ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ حالیہ بارش کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ جہاں ابر رحمت کھل کر برسا وہاں لاہور میں بارش کے مختلف گھروں کی چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی بھی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ بچے کی دادی اور دادا شدید زخمی ہو گئے۔ ماڈل ٹائون لنک روڈ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 6 سالہ عفیفہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے۔ 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔ دوسری طرف آندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا اور رات گئے تک کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی۔ سندھ کے شہروں لاڑکانہ، کنڈیارو، سکھر میں مٹی کا طوفان آیا اور بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق آندھی کے باعث دیواریں اور مکانات کی چھتیں ، درخت، سائن بورڈ گر گئے۔ ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر واقعات میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ماہ برسات کا آغاز ہو چکا ہے۔ موسم برسات کی پہلی موسلادھار بارش ہوئی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ شدت کی گرمی کے بعد لوگوں نے سُکھ کا سانس لیا۔ جب شدت کی گرمی پڑتی ہے تو ایسے میں لوگ بارش کی دعا کرتے ہیں تاکہ گرمی کا زور ٹوٹے،بارش تو ہوئی لیکن ایسی موسلادھار ہوئی گھنٹوں بعد تھمی اورساری رات جاگ کر گزری وہ اس لئے کہ لائیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کمروں میں حبس جبکہ چھت پر موسم خوشگوار تھا حالیہ بارش نے موسم کا مزہ کر کرا کر دیا۔ ادھر بارش شروع ہوئی اُدھر فیڈر ٹرپ ہونا شروع ہو گئے اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہلکی بارش اور ہوا میں لائیٹ چلے جانا معمول کی بات ہے جب بھی موسلادھار بارش ہوتی ہے۔ کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ، لوگ بجلی کے ’’دیدار‘‘ کو ترستے ہیں یو۔پی۔ایس جواب دے جاتے ہیں۔ برقی رو کی معطلی راتوں کی نیندیں حرام کر دیتی ہیں۔ پانی اور بجلی انسان کی بنیادی ضرورتوں میں شامل ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے بارش کے دوران نہ ہی نل میں پانی ملتا ہے اور نہ ہی بجلی، پانی اور بجلی کی بندش کا سلسلہ کئی کئی گھنٹے جاری رہتا ہے۔ بعض علاقوں میں تو یہ سلسلہ دنوں تک جاری رہتا ہے۔