Math, asked by siddiqahsumaiyah, 17 days ago

1 ایک خط مستقیم پر ایک دوسرا خط مستقیم اس طرح کھڑا ہے کہ دونوں جانب زاویوں(Adjacent angle) متصل زاویہ بناتا ہے۔ تو دو متصل کا مجموعہ کیا ہوگا۔​

Answers

Answered by dakshkoche62
0

Step-by-step explanation:

علمِ ہندسہ و مثلثیات میں، وہ شکل جو دو اضلاع کا ایک ہی نقطہ پر ملنے سے بنتی ہے، زاویہ کہلاتی ہے۔ جو ایک دوسرے کو قطع کرنے والے دو خط مستقیم کے مقام اتصال پر کا کانا یا کونے۔ زاویے کی پیمائش اس دائرے کے محیطی درجوں میں ہوتی ہے۔ جس کا مرکز زاویے کا اسی نقطہ ہو۔ اگر کسی دائرے کے محیط کو 360ء برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے اور نقاط تقسیم مرکز سے ملا دیے جائیں تو دائرے کا وہ رقبہ جو متصلہ خطوط کے درمیان واقع ہوگا ایک درجہ رقبہ کہلائے گا اور جو کونا راس پر بنے گا وہ ایک درجے کا زاویہ کہلائے گا۔ اس طرح سے کل چکر میں 360 درجے ہوتے ہیں۔ اس کو 360 درجوں میں اس لیے تقسیم کیا گیا ہیں کیونکہ 360 بہت زیادہ اعداد پر تقسیم ہوتا ہے جن میں 2,3،4,5،6,8،9,10,12,15,18,20,24,30,36 اور 40 وغیرہ شامل ہیں تا کہ حساب کتاب کرتے وقت اسانی ہو اور زیادہ ہندسے اعشاریوں کی شکل میں نہ ائے-اب اگر کسی اور کونے کی پیمائش مطلوب ہو تو دیکھ لیا جاتا ہے کہ اس میں کتنے درجے ہیں اس بات کا اندازہ کرنے کے لیے ایک آلہ استعمال کیا جاتا ہے جس کو پروٹریکٹر کہتے ہیں۔ یہ لکڑی، دھات یا پلاسٹک وغیرہ کا ایک نصف دائرہ ہوتا ہے جس پر درجوں اور ان کے کسور کے نشانات لگے ہوتے ہیں جو گھڑی کی سوئیوں کی حرکت کے رخ اور نیز اس کے الٹ ہوتے ہیں۔ تاکہ جس بھی زاویے کا رخ ہو اس کی پیمائش ہو سکے۔

Similar questions