History, asked by pa3190139, 1 year ago

kalpana chawla information in Urdu​

Answers

Answered by arashmi850
12

Answer:

1962کو ہریانہ کے ایک قصبہ کرنال میں بنارسی لال کے گھر میں تولد ہوئیں۔ پنجاب انجینئرنگ کالج چنڈی گڑھ میں صرف 6 لڑکیاں زیر تعلیم تھیں اور ان میں وہ واحد طالبہ تھیں جنہوں نے ایروناٹیکل انجینئری میں داخلہ لیا تھا۔ انہوں نے ایروناٹیکل انجینئرنگ میں بی اے کی ڈگری لی۔

اور 1982میں وہ امریکہ منتقل ہوگئیں جہاں انہوںنے 1984میں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے ایرو اسپیس انجینیرنگ میںماسٹر ڈگری لی اور1986میں انہوں نے ڈبل ایم اے ای کیا اور پھر1988میں پی ایچ ڈی کی۔ 1987 اس دوران میں انہیں پائلٹ کا اجازت نامہ ملا تو پہلی بار انہوں نے خلا نورد بننے کے بارے میں غور کیا۔ اور1988میں انہوںنے ناسا (NASA) میںکام کرنا شروع کر دیا۔ دسمبر 1994 میں جب امریکی خلائی ادارے ناسا کو خلا نوردوں کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے درخواست گزار دی چنانچہ تربیت کے لیے بلا لیا گیا۔ اور والد کی اجازت سے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

وہاں ان کی ملاقات جین بیرئر سے ہوئی جو فلائنگ انسٹرکٹر تھے۔ انھوں نے چاؤلہ کو ان کے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے بہت مدد کی اور انھیں حوصلہ دیا کہ وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ چنانچہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں تربیت کا موقع مل گیا۔19 نومبر 1997 کو وہ اس وقت پہلے خلائی مشن پر روانہ ہوئیںجب انہیں خلائی شٹل کولمبیا ایس ٹی ایس87-کے 6خلا بازوں میں شامل کر کے خلا روانہ کر دیا گیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی ہندوستانی خاتون اور مجموعی طور پر دوسرے ہندوستانی خلا نورد ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

خلا میں انہوں نے16دن گذارے اور خوب خلانوردی کی۔ خلا میں اس ٹیم نے دھاتوں اور کرسٹلز کے علاوہ کشش ثقل کے اثرات کو ختم کرنے کے بارے میں تجربات کیے۔وہ خلا نوردی کی اس قدر شوقین تھیں اور ان کے رگ و پے میں خلا نوردی ایسی سرایت کر گئی تھی کہ وہ بھی اسی طرح اس مشن میں اپنی جان قربان کر کے امر ہوگئیں جس طرح ایک سپاہی وطن کی آزادی اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دیتا ہے۔ یکم فروری2003کو خلائی گاڑی کولمبیا سانحہ میں انکی وفات ہوگئی ۔

اس حادثہ میں ان کے دیگرپانچ ساتھی خلا نورد بھی ہلاک ہو گئے۔ انہیں بعد از مرگ بے شمار اعزازات سے سرفراز کیا گیا اور ان کی یاد میں کئی ایوراڈز رکھے گئے اور کئی مقامات کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا۔ 5فروری2003کو اس وقت کے وزیر اعظم ہند اٹل بہاری باجپئی نے میٹرولوجیکل سریز آف سیٹلائٹ کو پہلے ’میٹ سیٹ 1-‘ کوجو12ستمبر 2002کو چھوڑا گیا تھا اس کا نام بدل کر کلپنا کرنے کا اعلان

Answered by manvi1058
3

Answer:

She was the first Indian woman in space. she was one of the seven astronauts. Kalpana Chawla was an Indo-American astronaut and the first woman of Indian origin in space. She first flew on Space Shuttle Columbia in 1997 as a mission specialist and primary robotic arm operator.

Similar questions