India Languages, asked by mirMustafa23, 8 months ago

urdu essay on bahad (spring )season​

Answers

Answered by HASEENAMALIK
3

Answer:

بہار کا موسم سب موسموں سے زیادہ خوشگوار ہوتا ہے۔اس موسم میں سہانہ سماں اور دلفریب نظارے باغوں۔کوہساروں اور لالہ زاروں میں ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس موسم کو موسموں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔باغ میں پھول کھلے ہوتے ہیں، درخت سرسبز اور شاداب ہوتے ہیں۔باغ کا ذرہ ذرہ خوش نظر آتا ہے، پرندے مست ہوتے ہیں اور درخت کی ڈالیوں پر جھومتے نظر آتے ہیں۔بعض پرندے جو سردی کے موسم سرد ملکوں سے چلے جاتے ہیں،اس موسم میں آکر بہار سے لطف حاصل کرتے ہیں۔پپہیے کی پی، پی۔موروں کا ناچنا اور بلبل کے رس بھرے گیت اور قمری کا نعرۂ حق سن کر دل و دماغ میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

کشمیر میں اس موسم کی اپنی نئی اور انوکھی شان ہوتی ہے۔سب سے پہلے یمبرزل کے پھول کھلتے ہیں۔پھر بیدمشق کے ہرے نیلے پھول اپنی رنگینی اور حسن کو پیش کرتے ہیں۔اس کے بعد بادام کے شگوفے کھلتے ہیں،ہر طرف مادام کے درختوں کی ٹہنیوں پر سفید اور گلابی پھول دل کو لبھاتےہیں۔یہ پھول جب سیزے پر گرتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے گویا سبز قالین پر بیل بوٹوں کا جال بنا ہوا ہے۔بادام واری میں میلہ لگتا ہے ،بڑی رونق اور چہل پہل ہوتی ہے۔پھولوں کی خوشبو سے ساری وادی معطر ہو جاتی ہے۔شبنم کے قطرے سبز گھاس پر موتیوں کی طرح دیکھائی دیتے ہیں۔

Answered by umairakhan50
0

I LOVE THIS SEASON A GOOD SEASON.

Similar questions