write a letter in urdu format.
Answers
Answer
Answer:
کراچی پاکستا
13 09 2020
پیارے محمد شکیل
کل شام کو اخبار دیکھا۔ تمہارا نام پڑھا تم کامیاب ہو گے۔ کچھ نہ پوچھو مجھے کتنی مسرت ہوئی۔ تمہاری کامیابی میری کامیابی ہے۔ میں جانتا تھا تم چھپے رستم ہو۔
کامیاب تم ہوئے اور یہاں دوستوں میں مٹھائی میں نے تقسیم کی۔ رات بھر خوشی سے نیند نہیں آئی اور آج صبح ہی تمہیں خط لکھنے پر بیٹھ گیا ہوں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ تمھیں کس طرح مبارکباد پیش کروں اور کس طرح یہ بتاؤں کہ میں تمہاری اس کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھ رہا ہوں۔
اب تمہارا کیا ارادہ ہے؟ میری رائے یہ ہے کہ تم لاہور چلے جاؤ اور تعلیم حاصل کرو۔ وہاں کی سوسائٹی میں تمہیں بہت سی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ اپنے ارادہ سے مجھے ضرور آگاہ کرنا۔
میری حالت کیا پوچھتے ہو نوکری کے لئے مارا مارا پھرتا ہوں۔ سکون نصیب نہیں۔ یہ سب کچھ لکھ کر تمہیں اداس کرنا نہیں چاہتا۔ میرے لیے صرف دعا کرنا۔میری سینکڑوں امیدیں تم سے وابستہ ہیں۔ خدا کے لئے تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ کرنا۔ تعلیم کے بغیر آنے والے دور میں انسان کا عزت کے ساتھ گزر اوقات مشکل ہوجائے گا۔ تمہارے خط کا سخت انتظار رہے گا۔ ایک مرتبہ پھر مبارکباد قبول کرو۔
واسلام
تمہارا دوست
قاسم علی
hope it helps uh ♦️⭐♦️
follow me and mark as brainliest. ⭐♦️⭐