Hindi, asked by waqasgilltts, 5 months ago

علامہ اقبال کے بارے میں ردرار نویسی ؟​

Answers

Answered by saleha55510
9

Explanation:

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء - وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ "دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام" کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔[حوالہ درکار] بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔علامہ اقبال کی برسی پر خاص: اس موقع پر جانیں ان سے جڑی کچھ اہم باتیں: تصویریں

شاعر مشرق علامہ اقبال کی ولادت نو نومبر اٹھارہ سو ستہتر کو سیالکوٹ پنجاب میں ہوئی اور انتقال اکیس اپریل انیس سو اڑتیس کو لاہور میں ہوئی۔اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعر،مصنف،ماہر قانون،فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔اقبال اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے اورانہوں نے دونوں ہی زبانوں میں بہترین شاعری کی ہے۔

Answered by jahanzab2021
6

Explanation:

Sir Muhammad Iqbal was a poet, Scholar and politician from Punjab, British India, whose poetry in Urdu and Persian is considered to be among the greatest of the modern era, and whose vision of an independent state for the Muslims of British India was to inspire the creation of Pakistan. Wikipedia

Born: 9 November 1877, Sialkot, Pakistan

Died: 21 April 1938, Lahore, Pakistan

Notable ideas: Allahabad Address

Poems: Shikwa and Jawab-e-Shikwa, Lab Pe Aati Hai Dua, Message from the East, Iblees Ki Majlis-e-Shura,

Similar questions