ا۔ اسلام میں چوری کی سزا کیوں مقرر کی گئی ہے؟
Answers
Answered by
2
Answer:
اسلام میں چوری کی سخت ممانعت وارد ہوئی ہے۔ عربی زبان میں چور کے لیے سارق کا لفظ وارد ہوا ہے اور ایسے شخص کے لیے کافی وعید آئی ہے۔ آخرت میں سخت عذاب کے علاوہ دنیا میں بھی کافی سخت سزا سنائی گئی ہے۔
چوری کے متعلق شرعی مسائل یہ ہیں:
چوری کے ثبوت کے دو طریقے ہیں
(ا) چور خود اقرار کر لے اگرچہ ایک بار ہی ہو۔
(ب) دو مرد گواہی دیں، اگر ایک مرد اور دو عورتوں نے گواہی دی تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔#…قاضی گواہوں سے چند باتوں کا سوال کرے ،کس طرح چوری کی اور کہاں کی اور کتنے کی کی اور کس کی چیز چرائی؟ جب گواہ ان امور کا جواب دیں اور ہاتھ کاٹنے کی تمام شرائط پائی جائیں توہاتھ کاٹنے کا حکم ہے۔
Similar questions