World Languages, asked by nasreenkarim99, 5 months ago

زمینی آ لودگی میں کمی کی کے لیےپانچ اقدامات کیجیے​

Answers

Answered by shifarahman2008
1

Answer:

پوری دنیا آلودگی کے مسائل سے دوچار ہے چاہے وہ فضائی آلودگی ہو،آبی ،ما حو لیا تی ، مو سمیاتی یا زمینی ہو ۔غر ض یہ کہ ہر جگہ آلودگی نے اپنا ڈیرا جمایا ہوا ہے۔ پاکستان میں دیگر آلودگیوں کے ساتھ ساتھ زمینی آلودگی کا مسئلہ بھی پیش پیش ہے ۔ اس کی سب سے اہم وجہ انسانی سر گرمیاں ہیں جو براہ را ست یا غیر مستقیم طر یقے سے زمین کی سطح اور مٹی کو تباہ وبر باد کررہی ہیں ۔انتھراگونی سر گرمیوں (anthropogenic activity) کا جاری سلسلہ زمین پر کافی منفی اثرات مرتب کرتاہے ۔زمینی آلودگی زمین کی پیداواری صلاحیتوں کو نا کارہ بنا دیتی ہے ۔علاوہ ازیں آبادی میں اضافے کے سبب شہروں اور علاقوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہریالی کی کمی اور زمین کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے بھی آلو دگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔آج کل بہت سے مضر کیمیکلز ہماری روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں ،مثال کے طور پر پلاسٹک ،ٹھوس فالتو مادے ،صنعتی زہریلےمادے اور ا خراج ،حشرات کش ادویات ،مصنوعی کیمیائی کھادیں ،قد ر تی آفات ( آتش فشاں پہاڑ اور زلزلے ) سیم وتھور ، صنعتی وبارودی حادثات ،جوہری اخراج ،زمین کی کٹائی،فصلوں میں کیڑے مار اسپرے کا بے دریغ استعمال اور دیگر آلائشیں زمین کو آلودہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کیڑے مار ادویہ کا فصلوں میں استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ،جس سے زمین کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔علاوہ ازیں مختلف اقسام کے قدرتی ومصنوعی ذرائع بھی زمینی آلودگی کا سبب بنتے ہیں ۔اس میں انسانی وحیوانی ٹھوس فصلہ (اجابتیں ) بھی شامل ہیں ،تاہم بڑھتی ہوئی آبادی اور طرز زندگی میں ضروریات کے پھیلائو کے بعد سے ٹھوس فضلے کی پیداوار میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ،مزید براں اسے ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کا کوئی موثر انتظام بھی نہیں ہے ۔ہونا تو یہ چاہیے کہ گھر یلو و صنعتی کوڑا کرکٹ بلدیاتی اداروں کے عملے کے ذریعے لینڈ فل سائٹ (ایسا بڑا اور گہرا گڑھا جہاں فضلہ سائنسی طر یقے سے دفن کرنے پر زمین کو کم سے کم نقصان ہو )میں منتقل کیا جائے اور صنعتی ودیگر ضرر رساں فضلے کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ مشینوں کے ذریعے تلف کیا جائے ۔زمینی آلودگی کوکم کرنے کے لیے درخت اور جنگلات لگانا ایک موثر قدم ہے ۔ان کی کمی سے زمین بر دگی (کٹا ئو ) کا شکار ہوجاتی ہے ۔بردگی کی شرح میں اضافے سے قابل کاشت اراضی میں کمی آتی ہے اور آبی ذخائر میں تلچھٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیات سے متعلق وزارت کو چاہیے کہ شجر کاری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرے ،تا کہ جلد ازجلد اس اہم مسئلے کا سدباب کیا جاسکے

اس مقصد کے حصول کے لیے تر غیبات کے ذریعے بھی عوام کو غیر آباد اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے پر آمادہ کیا جاسکتا ہے ۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان کو 10 سالوں میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں 30فی صد تک لازمی کمی لانی ہوگی ۔فرور ی 2005 ء میں چین میں 160سے زائد ممالک کے ما بین طے پانے والے ’’کیوٹو پروٹوکول‘‘ کے تحت 2012ء تک صنعتی ملکوں کو گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں5.2 فی صد تک کم کرنا تھا لیکن بد قسمتی سے یہ ہدف پورا نہیں ہوسکا ، بعدازاں دسمبر میں 2015 ء میں پیرس میں منعقد ہونے والی کانفرس میں پاکستان سمیت کئی مما لک نے آئندہ بر سوں میں گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Similar questions