نظم رب کائنات کا خلاصہ
Answers
Explanation:
حمد ایک عربی لفظ ہے،جس کے معنی‘‘تعریف‘‘ کے ہیں۔ اللہ کی تعریف میں کہی جانے والی نظم کو حمد کہتے ہیں۔ حمد باری تعالٰیٰ، کئی زبانوں میں لکھی جاتی آ رہی ہے۔ عربی، فارسی، کھوار اور اردو زبان میں اکثر دیکھی جاسکتی ہے۔ حمد کو انگریزی میں Hymn کہتے ہیں۔ ویسے رب کی تعریف ہر زبان میں اور ہر مذہب میں پائی جاتی ہے۔
سادہ زبان کا استعمال: مولانا الطاف حسین حالی ؔ نے اپنے کلام میں انتہائی سادہ اور عام فہم زبان کا استعمال کیا ہے۔
2: مقصدیت: حالیؔ کے کلام میں مقصدیت پائی جاتی ہے۔ ان کی تمام نظموں کا موضوع زیادہ تر مذہبی ، اخلاقی اور اصلاحی ہے۔
3:حقیقت کا عنصر: حالیؔ کی شاعری میں اصلیت اور حقیقت کا عنصر غالب نظر آتاہے۔
نظم حمد کا مرکزی خیال:
اس نظم میں شاعر مولانا الطاف حسین حالیؔ نے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے ہوئے اس کی چند صفات کا ذکر کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کامل، مالک، جلیل، جمیل، اور محیط ہے۔ جو شخص ایک بار اللہ کا جلوہ دیکھ لےپھر اسے کسی دوسرے کی شان و شوکت متاثر نہیں کر سکتی۔ بشریت کی بنا پر اگر انسان تمام حقوق اللہ ادا نہ کر پائے تو پھر بھی اپنے خدا کی محبت اس کے دل میں سمائی رہتی ہے۔
نظم حمد کی تشریح: