Social Sciences, asked by thanishkk7487, 11 months ago

محرم کے موقع پر میں ایک مسلم کو کس طرح سلام کرنا چاہوں گا (اگر وہ شیعه یا سنی نہیں ہے) تو کیا خیال ہے؟ کیا محرم مبارک ہو؟

Answers

Answered by sania12347
1

ی گئی ہیں ۔ میراوہی ایک پرانا رونا اور دکھ ہے جو آج آپ سب کے ساتھ بانٹناچاھتی ہوں کیونکہ اس ازیت دینے والوں میں ادیب ، صاحب فکرودانش ،وکیل ، ڈاکٹر اور انجنئرز بھی شامل ہیں ۔ میں جان بوجھ کر ایسے لاعلم لوگوں کو اس میں شامل نہیں کر رہی جنہیں اس موقع پر “مبارکباد“ دینے یا لینے سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

دوستو یہ تو “غم کا مہینہ ہے“ اور غم بھی اس خانوادے کا جن کے زکر کے بغیر درود مکمل نہیں اور وہ درود جس کے بغیر نماز مکمل نہیں ۔ اس غم میں مبارکباد کیا معنی رکھتی ہے ۔ یہ تو سرا سر دل دکھانے والی بات ہے ۔۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا صاحب فکر و شعور کو غم کے آداب بھی نہیں آتے ۔۔ کیا ان کواسلاف سے یہی تربیت ہے کہ جب پوری فضا سوگوار ہو اور غم حسین سے بوجھل ہو ۔۔ اس موقع پر چمکیلے بھڑکیلے مبارکبادکے اشعار والے کارڈ ایک دوسرے کو بھیجے جائیں ۔

ہمارے تو ہجری سال کا آغازاور اختتام دونوں قربانی پر ہوتا ہے ۔۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم آج سے صرف ایک دوسرے کومبارکباد کی بجائے دعائیں بھیجا کریں اورایک دوسرے کے جذبات کا احترام کیا کریں ۔۔

پاکستان جیسے ملک میں انگریزی سال کے شروع ہونے پر ہیپی نیویئر کی تقریبات کے خلاف تحریکیں چلتی ہے اور اسلامی جماعتیں ڈنڈے کے زور پر بھی ایسی تقریبات کو روکتی ہیں ۔ میں حیران ہوں کہ یہ اسلامی جماعتیں اس وقت کس سانپ کے غا رمیں روپوش ہیں جنہیں اس مہینے کی حرمت کی پامالی نظر نہیں آتی ۔

Similar questions