India Languages, asked by areeba0112, 10 months ago

سوال۔ چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اسے تعلیم پر توجہ دینے کی ساتھ ساتھ صحت و صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کیجئے
200 words
its actually urdu

Answers

Answered by rafiazafar40
5

Explanation:

دینِ اسلام نے جہاں انسان کو کفر و شِرْک کی گندگی سے پاک کرکے عزّت و رِفْعت(بلندی) عطا کی وہیں ظاہر و باطن کی پاکیزگی کی اعلیٰ تعلیمات کے ذریعے انسانیت کا وقار بلند کیا، بدن کی پاکیزگی ہو یا لباس کی سُتھرائی، ظاہری شکل وصُورت کی خوبی ہو یا طور طریقے کی اچھائی،مکان اور ساز و سامان کی صفائی ہو یا سُواری کی دُھلائی الغرض ہر چیز کو صاف ستھرا رکھنے کی دینِ اسلام میں تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے۔

صفائی ستھرائی کی اسلام میں اہمیت: صفائی ستھرائی کی اہمیت پر 3 فرامینِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ملاحظہ ہوں: (1)پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ (مسلم،ص140،حدیث:223) (2)بےشک اسلام صاف سُتھرا (دِین) ہے (جبکہ ایک روایت میں ہے کہ اللہ پاک نے اسلام کی بنیاد صفائی پر رکھی ہے) تو تم بھی نَظافَت حاصل کیا کرو کیونکہ جنّت میں وہی شخص داخل ہوگا جو (ظاہر و باطن میں) صاف ستھرا ہوگا۔ (کنزالعمال،ج5،ص123،حدیث:25996، جمع الجوامع،ج 4،ص115، حدیث: 10624، فیض القدیر،ج 2،ص409، تحت الحدیث: 1953) (3)جو لباس تم پہنتے ہو اسے صاف ستھرا رکھو اور اپنی سواریوں کی دیکھ بھال کیا کرو اور تمہاری ظاہری شکل و صورت ایسی صاف ستھری ہو کہ جب لوگوں میں جاؤ تو وہ تمہاری عزت کریں۔(جامع صغیر، ص22، حدیث: 257) حضرت علّامہ عبدالرؤف مُناوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس حدیث میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہر وہ چیز جس سے انسان نفرت و حقارت محسوس کرے اس سے بچا جائے خصوصاً صاحبِ اقتدار اور عُلَما کو ان چیزوں سے بچنا چاہئے۔ (فیض القدیر،ج1،ص249،تحت الحدیث: 257) جب بچّہ اس دنیا میں آتا ہے تو خون میں لَت پَت ہوتا ہے، اس کے پیدا ہونے کے بعد سے ہی اس کے ساتھ صفائی کا تعلق جُڑجاتا ہے، پھر بچے کے سمجھدار ہونے تک اس کی صفائی ستھرائی اور اسے نفاست پسند بنانے کی ذمہ داری اس کے والدین و سرپرست ادا کرتے ہیں۔بالغ ہونے کے بعد اس پر اسلام کے کئی ایسے احکامات (مثلاً نماز وغیرہ) لازم ہوتے ہیں کہ جن کی بِنا پر اسے اپنے جسم اور لباس کو پاک صاف رکھنا ضَروری ہے، اسی طرح انتقال کے بعد بھی شریعت میں غسل دے کر دفنانے کا حکم ہے۔اسلام میں صفائی ستھرائی کی اتنی اہمیت ہونے کے باوجود ہمارے معاشرے میں ایک تعداد صفائی ستھرائی کے معاملے میں سُستی کا شکار ہے۔ جن کا لباس، بستر، جُوتے موزے، چپل، رومال، عمامہ، چادر، کنگھی، سواری الغرض ہر وہ چیز جو ان کے استعمال میں ہوتی ہے،وہ بزبانِ حال چیخ چیخ کر پکار رہی ہوتی ہے کہ مجھے صاف کیا جائے۔

Answered by iqra46783
4

Answer:

چھوٹے بھائی کے نام خط لکھ کر اسے تعلیم پر توجہ دینے کی ساتھ ساتھ صحت و صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کیجئے  

(نمبر

Explanation:

Similar questions