English, asked by alifa85, 1 year ago

kahili janlewa rog hai essay in urdu​

Answers

Answered by princess5327
4

Bonjour

Here Is Your Answer

کاہلی

کاہلی نام ہے دل کی کم ہمتی کا۔ جس کی وجہ سے کوئی کام بروقت نہیں ہوتا۔ دنیا میں سب سے زیادہ قیمتی چیز وقت ہے اور جس انسان نے وقت کی قدر نہ کی اس نے اپنی زندگی کی قدر نہ کی۔ ایک مشہور قول ہے کہ "گیا وقت پھر واپس نہیں آتا”لیکن ایک کاہل انسان اس قول کو کبھی نہیں سمجھ سکے گا۔

کاہل انسان ہمیشہ اپنے وقت کو کھوتا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ دنیا میں بہت تھوڑا کام کرسکتا ہے۔کاہل انسان کو عرصہ زندگی بہت تنگ معلوم ہوتی ہے۔ ایسے انسان جب کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو پہلے ان کی یہ بری عادت انہیں اس کام کو کرنے سے روکتی ہے اور اگر بڑی ہمت کرکے کسی طرح کام میں لگ بھی جائیں تو تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد پھر سست ہو جاتے ہیں اور پھر اپنے دل میں سوچتے ہیں کہ اتنی جلدی کیا ہے؟ اج نہ سہی کل کرلیں گے اور اس طرح کل کل ہوتے ہوتے وہ کام پڑا رہ جاتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے شخص سے کوئی کام کبھی پورا نہیں ہوتا

ملازمتوں کا بھی یہی حال ہے۔ ایسے ملازم کبھی خوشحال زندگی بسر نہیں کرتے۔ وکالت کے پیشے کے لئے تو کاہلی زہر ہلال ہے۔ ایسے وکیلوں کے موکل انہیں چھوڑ کر کسی دوسرے وکیل سے وابستہ ہوجاتے ہیں جو محنتی نہیں ہوتے بلکہ کاہلی اور آرام طلبی کے شکار ہوتے ہیں۔

لیکن بعض لوگ صحت کی بنا پر کاہل اور آرام طلب ہو جاتے ہیں۔ دراصل وہ کاہل نہیں ہوتے اور ان کی کاہلی صحت حاصل ہوجانے کے بعد دور ھو جاتی ہے۔ کاہلی دراصل دل کی ایک بیماری ہوتی ہے جو کام کرنے کے وقت طرح طرح کے حیلے اور بہانے کرکے اسے کام کرنے سے روک دیتی ہے۔ کاہلی کا علاج یہ ہے کہ جب کام کرتے وقت دل تنگ ہونے لگے تو اسے چاہیے کہ کام میں دلچسپی پیدا کرے۔ ہمت اور حوصلہ سے کام لے۔ کچھ رفتہ رفتہ ورزش کی عادت ڈالے۔ محنتی لوگوں کے ساتھ رہے یا ان سے نصیحت حاصل کرے تو اس طرح آہستہ آہستہ اس کی کاہلی دور ہوسکتی ہے۔ کاہلی دراصل ایک دماغی بیماری ہے اور نفسیاتی طور پر اس کا علاج کیا جا سکتا ہے اور خدا کے حضور میں دعا مانگنی چاہیے کہ خدا کاہلی اور کم ہمتی کو دور کرے اور نجات عطا کرے۔


alifa85: thankyou very much
princess5327: Welcome
Similar questions