paragraph on tamil nadu plants and animals in urdu
Answers
امل ناڈو یعنی "تامل لوگوں کا ملک"۔ بھارت کی 29 ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے۔ اس کا دار الحکومت چینائی شہر ہے۔ بلحاظ رقبہ یہ ریاست بھارت کی 111ویں اور بلحاظ آبادی ساتویں ریاست ہے۔[9][10] یہ ریاست مدراس ریاست کے نام سے بھی موسوم تھی۔ اس کی دار الحکومت چینائی کا پرانا نام مدراس تھا۔ اسی کے نام سے ریاست کو بھی جانا جاتا تھا۔ لیکن قدیم دور میں اس ریاست کا نام دراوڑ ناڈو تھا۔
درخت
درخت اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہیں جس کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ ایک درخت لگانے کو صدقہ جاریہ بھی کہا گیا ہے۔ درخت ایک ایسی نعمت ہے جس کو اُگانے کے لیے اگر کوئی شخص محنت کرے تو اُسے اس کا پھل اپنی زندگی میں ملے یا نہ ملے لیکن اس کی آنے والی نسلوں کو اس کا پھل ضرور ملتا ہے اور پھر جب کسی کو بھی چاہے وہ راہ گیر ہو، مسافر ہو، پرندے ہوں یا جانور کو اس درخت سے کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہے تو اس کا ثواب درخت لگانے والے شخص کو بھی ملتا ہے۔ ریڈ ووڈ نامی درخت دنیا کے سب سے لمبے درخت ہوتے ہیں جو باآسانی ۹۱ میٹر یا ۳۰۰ فٹ تک بلند ہوتے ہیں۔ اس درخت کی لکڑی کو موسیقی کے آلات بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
درخت کے فوائد
درختوں کے بےانتہاء فوائد ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں :
۱) اونچے درختوں پر پرندے اپنا گھونسلا بنا کر بسیرا کرتے ہیں۔
۲) انسان کو درختوں سے لکڑیاں حاصل ہوتی ہیں جس سے وہ مندرجہ ذیل اشیاء بناتے ہیں :گھر، کاغذ، ربڑ، پینسل، فرنیچر، ماچس، دروازے، بچوں کے کھلونے، برتن وغیرہ وغیرہ۔
۳) درختوں سے ہمیں مختلف قسم کے پھل حاصل ہوتے ہیں۔
۴) درختوں سے فضائی و زمینی آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔
۵) درختوں سے ہمیں مختلف قسم کے پھول بھی ملتے ہیں جنھیں خوشبو بنانے اور سجاوٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
۶) درختوں کے باعث زمین سیلابوں سے محفوظ رہتی ہے۔
درختوں کی کمی کے نقصانات
جوں جوں ہماری زمین پر درختوں کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے ویسے ہی ہمارے ماحول میں آلودگی بڑھتی چلی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔ اپنی زندگی سے کئی لوگ ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ درختوں کی کمی کے باعث ہمارے ملک میں بارش بہت کم ہوتی ہے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے انسانوں کا کام کرنا محال ہوتا ہے۔ پھر ایسے میں جو لوگ محنت مزدوری کرتے ہیں یا بوقتِ ضرورت ہی گھر سے باہر کا رُخ کرتے ہیں انھیں ہر وقت ہیٹ اسٹروک کا خطرہ رہتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہر سال یا اپنی زندگی میں کم سے کم ایک درخت ضرور لگائیں اور اپنے ماحول کو بہتر بنانے کی جانب اپنا پہلا قدم اٹھائیں۔
hope it helps you. please make me brainlest and thank me